نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے لیے چار نئے ٹرانسپورٹ روٹس منظور کر لیے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 اپریل 2018 14:58

نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے لیے چار نئے ٹرانسپورٹ روٹس منظور ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اپریل 2018ء) نیو اسلام اباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے لیے چار نئے ٹرانسپورٹ روٹ منظور کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقائی ٹرانسپورٹ حکام نے جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی کو نیو انٹرنیشل ائیرپورٹ کے ساتھ جوڑنے کے لیے چار نئے راستوں کی منظوری دے دی ہے۔جس میں ایک روٹ روات سے سیکرٹریٹ، دورسرا روٹ سیکرٹریٹ سے بلیو ایریا،بلیو ایریا سے کشمیر ہائی وے جب کہ چوتھا روٹ کشمیر ہائی وے سے موٹرے چوک تک ہو گا۔

(جاری ہے)

وفاقی دارلحکومت کے ایک اعلی افسر نے بتایا ہے کہ شروعات میں ان چاروں  روٹس پر 50 ائیر کنڈیشنر بسیں چلیں گی۔عوام کو یہ سہولت ہفتے کے تمام دنوں میں میسر ہو گی۔جب کہ اگلے ہفتے بسسوں کو ٹیسٹ سروس کے طور پر چلایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد سعد بن اسد نے نئے روٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان 4 روٹس میں سے  دو نئے روٹس شہر کو نئے انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے منسلک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ سے نئے ائیرپورٹ تک کے روٹ میں پانچ میٹرو بس کے اسٹیشن آئیں گے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت میسر ہو گی۔