رواں سال برازیل کی کافی کی پیداوار 60.5 ملین بیگ کی ریکارڈ سطح پر رہنے کی توقع

اربیکا کافی 44.8 ملین بیگ جبکہ روبسٹا کافی کی پیداوار 15.7 ملین بیگ رہنے کا امکان

اتوار 15 اپریل 2018 13:40

سائو پالو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران برازیل کی کافی کی پیداوار 60.5 ملین بیگ کی ریکارڈ سطح پر رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ بہتر موسمی حالات ہیں۔سافراس اینڈ مرکاڈو کانسلٹینسی کے ماہرین کی جائزہ رپورٹ کے مطابق 2018 ء کے دوران برازیل کی کافی کی پیداوار 60 کلوگرام کے 60.5 ملین بیگ سے زیادہ کی ریکارڈ سطح پر رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

2017 ء کے دوران اس کی پیداوار 50.6 ملین بیگ رہی تھی۔انھوں نے کہا کہ کافی کی پیداوار میں اضافے کی اہم وجہ روبسٹا کافی کے پیداواری علاقوں میں کئی سال تک اوسطا کم بارشوں کے بعد رواں سیزن میں ہونے والی بہتر بارش کے باعث ہونے والی اضافی پیداوار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیزن کے دوران برازیل کی اربیکا کافی کی پیداوار 44.8 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے جو 2017 ء کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے جبکہ روبسٹا کافی کی پیداوار 15.7 ملین بیگ رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 30 فیصد زیادہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :