انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں ملا جلا رجحان

اتوار 15 اپریل 2018 13:40

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2018ء)انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے مئی کے لیے سودے 1.50 ڈالر اضافے کے ساتھ 524.90 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

(جاری ہے)

جولائی کے لیے کینیڈین کینولا کے سودے 528 ڈالر فی ٹن پر مستحکم جبکہ نئی فصل کے نومبر کے لیے سودے 10 سینٹ کمی کے ساتھ 516 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے۔