گوانگ زو میں بین الاقوامی تجارتی نمائش رواں سال اکتوبرمیں منعقدہوگی

اتوار 15 اپریل 2018 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2018ء) چین کے شہرگوانگ زو میں بین الاقوامی تجارتی نمائش رواں سال اکتوبرمیں منعقدہوگی۔

(جاری ہے)

کینٹن فئیرکے تیسرے مرحلے میں ’’چائناامپورٹ اینڈایکسپورٹ فئیر‘‘ کے نام سے بین الاقوامی نمائش میں ان ڈورو آوٹ ڈورکھلیوں کاسامان اوردیگرمتعلقہ مصنوعات،ہاوس ہولڈٹریننگ آلات، سپورٹس نیٹس ، واٹر اورکھیلوں کادیگر سامان اورمصنوعات نمائش کیلئے پیش کی جائیںگی۔ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) نے نمائش میں شرکت کی خواہش مندپاکستانی کمپنیوں کو 16اپریل تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔نمائش میں شرکت کیلئے 2لاکھ88ہزارروپے کی فیس مقررکی گئی ہے۔