جارجیا کی خاتون نے گزشتہ تین سالوں سے جوتے نہیں پہنے
امین اکبر ہفتہ 14 اپریل 2018 23:50
کیسینڈرا اسمتھ اپنی اسکول کی زندگی میں جمناسٹک کی کلاس کا بہانہ لے کر کر چپل پہنتی رہی ہے۔ اسکول چھوڑنے کے بعد اس نے ننگے پاؤں چلنا شروع کیا اور کچھ عرصہ بعد اس نے جوتوں کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا۔
شروع میں چند بار اس کے پاؤں میں کبھی کوئی پن چبھ جاتی ،کبھی کیل یا شیشے کی کوئی کرچی لیکن جلد ہی اس نے ان مسائل پر قابو پا لیا۔ 20 سالہ کیسینڈرا کا کہنا ہے کہ اس کے پاؤں سخت جان اور مضبوط ہو چکے ہیں۔
اسے ننگے پاؤں چلتے دیکھ کر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آتا ہے۔
(جاری ہے)
اور وہ اس سے اپنے تجسس کے تحت مختلف سوالات کرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ابتدا میں وہ انہیں اپنے جوتے نہ پہننے کی وجہ بتا دیا کرتی تھی لیکن اب اس نے اپنے پاس مختلف کارڈز رکھے ہوئے ہیں جن پر زیادہ تر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات درج ہیں کہ وہ اس کے جوتے کہاں ہیں؟ وہ جوتے کیوں نہیں پہنتی؟ کیا اسے چوٹ نہیں لگتی وغیرہ وغیرہ۔
جب بھی کوئی اس سے جوتوں کے متعلق سوال کرتا ہے تو وہ اسے جواب میں کارڈ تھما دیتی ہے۔گرچہ کچھ مواقع پر لوگوں کا ردعمل خاصا تکلیف دہ بھی ہوجاتا ہے۔ ایک بار ایک خاتون نے اسے ننگے پاؤں دیکھ کر اپنے بچے کو اپنی طرف کھینچ لیا کہ وہ اسے بغیر جوتوں کے دیکھ کر کسی قسم کا غلط اثر نہ لے لے۔ اس کے برعکس ایک موقع پر ایک ہارڈ وئیر سٹور میں سٹاف نے جوتے نہ ہونے کی وجہ سے اسے باہر جانے کا کہا، سٹاف کو خدشہ تھا کہ اس کے پاؤں پر کچھ لگ نہ جائے۔
کیسینڈرا اسمتھ جس نے اپنی شادی پر بھی جوتے نہیں پہنے تھے، اب اس ماہ کے آخر میں اپنے شوہر ڈان کے ساتھ نیویارک 540 میل کا فاصلہ ننگے پاؤں چل کر طے کرنا چاہتی ہیں۔ اس کے شوہر نے کچھ چپلیں بھی ساتھ لے جانے کی تجویز دی ہے لیکن کیسینڈرا کا خیال ہے کہ اسے ان کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔وہ بنا جوتوں کے خود کو زیادہ پرسکون ، آزاد اور پر اعتماد محسوس کرتی ہے۔
ننگے پاؤں چلنا بہت سے لوگوں کے لیے حیرت کا باعث ہوگا لیکن کیسینڈرا اسمتھ ان بہت سے لوگوں میں سے ایک ہیں جو بنا جوتوں کے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.