سپریم کورٹ کا پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو ادویات کی ٹیسٹنگ 6 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم

ہفتہ 14 اپریل 2018 23:33

سپریم کورٹ کا پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو  ادویات کی ٹیسٹنگ 6 ہفتوں ..
لاہور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے روبرو پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ادویات کی بروقت ٹیسٹنگ نہ ہونے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت پر لیبارٹری کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 1300 ادویات میں سے 1077 کی ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے،صرف 270 ادویات کی ٹیسٹنگ مکمل ہونا باقی ہے،عدالت نے حکم دیا کہ ٹیسٹنگ مکمل نہ ہونے والی ادویات کو 6 ہفتوں میں مکمل کیا جائے۔ہر نئی آنیوالی میڈیسن کی 30 یوم میں ٹیسٹنگ مکمل کر کے ہسپتالوں کو فراہم کی جائے۔ سپریم کورٹ نے عدالتی حکم کی روشنی میں کارکردگی رپورٹ ہر 3 ماہ بعد جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :