سپریم کورٹ، سمبڑیال میں صحافی کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت، مرکزی ملزم کو 10دن میں گرفتار کرنے کا حکم

ہفتہ 14 اپریل 2018 23:33

سپریم کورٹ، سمبڑیال میں صحافی کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت، ..
لاہور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی ملزم عمران عرف مانی کو 10 دن میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ہفتہ کو سماعت کی۔ آئی جی پنجاب نے ملزموں کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزم ثقلین علی ،شاہد اور شاہد محمود کو گرفتار کر لیا ہے۔ قتل کا مرکزی ملزم عمران عرف مانی مفرور ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسارکیا کہ کتنی دیر میں ملزم کو گرفتار کریں گے۔ جس پر آئی جی پنجاب نے استدعا کی کہ مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی جائے۔عدالت نے ملزم عمران کو 10 روز میں گرفتار کر لے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔