روس کو سفارتی محاذ پر بڑی شکست،شام میں اتحادی حملے پر روسی قرارداد ناکام ہوگئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 اپریل 2018 23:27

روس کو سفارتی محاذ پر بڑی شکست،شام میں اتحادی حملے پر روسی قرارداد ..
نیویارک(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14اپریل 2018ء ):روس کو سفارتی محاذ پر بڑی شکست،شام میں اتحادی حملے پر روسی قرارداد ناکام ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق شام پر اتحادی افواج کے حملے کے بعد روس کو سفارتی محاذ پر بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

شام میں اتحادی حملے پر روسی قرارداد ناکام ہوگئی۔روسی قرارداد کےحق میں 3 ووٹ ڈالے گئے جبکہ مخالفت میں 8ووٹ آئے۔4 ممالک نےووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔یاد رہے کہ روس نے شام پر امریکی حملے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔