آئندہ انتخابات میں کامیابی ملی تو کراچی کو لاہور جیسا ترقی یافتہ شہر بنائوں گا،محمد نواز شریف کی قیادت میں کراچی اور سندھ کی تقدیر بدل دیں گے
ْوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ورکرز کنونشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن سے خطاب
ہفتہ 14 اپریل 2018 23:08
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے پہلی بار کراچی آیا ہوں اور جلد پورے سندھ کا دورہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں تمام قومیتیں آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 سالوں میں کراچی کا امن و امان خراب کیا گیا، آج شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم انتہائی خراب ہے یہاں ایک گرین لائن منصوبہ نہیں بلکہ درجنوں ایسے منصوبے ہونے چاہئے تھے۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ مختلف ادوار میں کراچی سے اربوں روپے لوٹے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 15 سالوں میں لاڑکانہ کے لئے اربوں روپے کا بجٹ رکھا مگر لاڑکانہ آج بھی تباہ حال ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج بھی بھٹو شہید کے شہر اور سندھ کے ہاریوں کا برا حال ہے۔ انہوں نے ہوش محمد شیدی کا انگریز راج کے خلاف مشہور نعرہ ’’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے کہ ’’مرسوں مرسوں کام نہ کر سوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے جس سے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سی پیک کے تحت تھر کے کوئلے سے بجلی کے بڑے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن نے کراچی کی خوشیاں چھین لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کا سہرا محمد نواز شریف، پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی رہی اور سندھ کے عوام نے موقع دیا تو 6 ماہ میں کراچی شہر کو کچرے سے پاک کر دیں گے، سیکڑوں فلائی اوور اور میٹرو ٹرین کے منصوبے شروع کرنے کے علاوہ سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی کے نظام میں بہتری لا کر ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا مشہود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا دورہ سندھ کی ترقی کے لئے ہے، سندھ کو کھویا ہوا مقام اور حق واپس دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت کراچی میں ووٹوں کی طاقت سے تمام تر سازشوں کو ناکام بنائیں گے، سندھ کے عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.