حکومت کا ایک اور عدلیہ مخالف اقدام ، ججز سے سرکاری رہائش گاہیں واپس لینے کا نوٹیفیکیشن جاری

وزارت ہاوسنگ نے رہائشگاہیں خالی کروانے کا حکم جاری کر دیا،ہائیکورٹ ، ماتحت عدالتوں کا عملہ نوٹیفیکیشن کی زد میں آئے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 اپریل 2018 22:31

حکومت کا ایک اور عدلیہ مخالف اقدام ، ججز سے سرکاری رہائش گاہیں واپس ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14اپریل 2018ء ):حکومت کا ایک اور شرمناک اقدام ، ججز سے سرکاری رہائش گاہیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزارت ہاوسنگ نے رہائشگاہیں خالی کروانے کا حکم جاری کر دیا،ہائیکورٹ ، ماتحت عدالتوں کا عملہ نوٹیفیکیشن کی زد میں آئے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے جج صاحبان اور عملے سے سرکاری رہائش گاہیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزارت ہاوسنگ نے راہائش گاہیں خالی کروانے کا حکم جاری کر دیا،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔،ہائیکورٹ ، ماتحت عدالتوں کا عملہ نوٹیفیکیشن کی زد میں آئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اور پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت کرنے والے شاہ رخ ارجمند فیصلے کی زد میں آئیں گے۔