نوازشریف نے کراچی سمیت صوبے بھرسے دہشت گردی اورڈاکوراج کا خاتمہ کیا،

کراچی میں امن کا کریڈٹ نوازشریف جنرل راحیل شریف، جنرل باجوہ اوررینجرکوجاتا ہے، میاں شہبازشریف کراچی کوکرپشن اورکرپٹ قیادت نے کرچی کرچی کردیا کراچی کے پاس تمام وسائل ہیں،مسائل کے حل کے لیے کراچی کومحنتی ایمانداردیانتدارقیادت کی ضرورت ہے، مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 14 اپریل 2018 21:41

نوازشریف نے کراچی سمیت صوبے بھرسے دہشت گردی اورڈاکوراج کا خاتمہ کیا،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدراوروزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ نوازشریف نے کراچی سمیت صوبے بھرسے دہشت گردی اورڈاکوراج کا خاتمہ کیا،کراچی میں امن کا کریڈٹ نوازشریف جنرل راحیل شریف، جنرل باجوہ اوررینجرکوجاتا ہے۔پاکستان کے عظیم شہرکراچی کوکرپشن اورکرپٹ قیادت نے کرچی کرچی کردیا کراچی کے پاس تمام وسائل ہیں،مسائل کے حل کے لیے کراچی کومحنتی ایمانداردیانتدارقیادت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام نے منتخب کیا تو پنجاب کی طرح کراچی سمیت پورے صوبے کوبدل دیں گے چھ ماہ میں کراچی کا کچرا ختم اورپانی کا مسئلہ حل کریں گے میٹروبس اورمیٹروٹرین کا تحفہ دیں گے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اگرپیپلزپارٹی اقتدارمیں آئی توآصف علی زرداری وزیراعظم ،فریال تالپورصدراوربلاول بھٹو سندھ کے وزیراعلی ہونگے یہ لوگ اقتدارمیں آگئے تو پھرملک میں ہرطرف لوٹ مارہوگی لیکن ہم دیواربن کرکھڑے رہیں گے،سندھ کے لوگوں نے موجودہ حکمرانوں کوآزماکردیکھ لیا ایک بارہمیں بھی آزما کردیکھ لیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میاں شہبازشریف جب کنونشن میں شرکت کے لیے پہنچے تو کارکنان کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اورنعرے بازی کی گئی کارکنان نے ووٹ کوعزت دوکے نعرے لگائے اس موقع پرمسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد اللہ خان ،رانا مشہود بابوسرفرازجتوئی،شاہ محمد شاہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔

میاں شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی کا صدربننے کے بعد پہلی باریہاں حاضرہوا ہوں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ میاں نوازشریف کل بھی ہمارے قائد تھے آج بھی ہیں اورکل بھی رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کی آمد آمد ہے اورمیں پاکستان کے دل کراچی میں موجود ہوں یہاں پرکروڑوں لوگ بستے ہیں جوسندھی پنجابی اردو اورپشتو،بلوچی سمیت دیگرزبانیں بولتے ہیں یہ پاکستان کا یہ عظیم شہر ہے جسے گذشتہ تیس برسوں میں کرچی کرچی کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ یہاں کے حکمرانوں نے اربوں روپے اپنی جیبوں میں ڈال لیے اورشہرکچرے کا ڈھیربن گیا ہے ہرجگہ گندگی اورغلاضت کے ڈھیر موجود ہیں اس سب کے باوجود نوازشریف نے کراچی کوگرین لائن کا تحفہ دیا لیکن صوبائی حکومت ابھی تک گرین لائن بسیں نہیں منگواسکی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں فنڈز مہیا کردیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی کوگرین لائن کی نہیں بلکہ کئی میٹروبسز منصوبوں کی بھی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے اگرہم اندرون سندھ باالخصوص لاڑکانہ جائیں تو جس شہر کے نام پر اربوں روپے لیے گئے وہاں کسی بھی جگہ پرترقی نظرنہیں آتی انہوں نے کہاکہ یہاں کے حکمران بھٹو شہید کا نام تو لیتے ہیں لیکن لاڑکانہ کا حشرنکال دیا ہے اورپھرکہتے ہیں کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں لیکن میرا ان کے لیے جواب ہے کہ مرسوں مرسوں کوئی کام نہ کرسوں ۔

شہبازشریف نے کہاکہ آئندہ سندھ کے دورے پرایک دن کے لیے نہیں بلکہ کئی دن کے دورے پرآں گا اوراندرون سندھ دیہاتوں میں بھی جاں گا سندھ کے عوام صرف مسلم لیگ نون کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو لوڈ شیڈنگ کا بدترین بحران موجود تھا اورملک تباہی کی طرف جارہا تھا لیکن نوازشریف نے اپنے ساڑھے چارسالہ دورکے دوران دس ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا کی اورسندھ میں بھی سی پیک کے ذریعہ تھرکے کوئلے سے بھی بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ کراچی کے لیے تیرہ سومیگا واٹ کا پاورپروجیکٹ کام کررہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جب نوازشریف وزیراعظم منتخب ہوتے تو کراچی میں ہرطرف بدامنی تھی اوریہاں پربھتہ خوری اوردہشت گردی کا راج تھا لیکن نوازشریف کی قیادت میں افواج پاکستان اوررینجرنے اس شہرمیں امن بحال کیا یہ کریڈٹ نوازشریف جنرل راحیل شریف ، جنرل باجوہ اوررینجرکوجاتا ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ کرپشن نے کراچی کی خوشیاں چھین لیں اوریہاں ترقی نہیں ہونے دی انہوں نے کہاکہ نواشریف نے سندھ کوڈاکوراج سے آزاد کرایا اب یہاں کے لوگ کہتے ہیں آپ نے پنجاب کوترقی یافتہ بنایا لیکن سندھ کوترقی نہین دی میرا ان کوجواب ہے کہ اللہ پاک نے موقع دیا اوریہاں کے عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو میں کراچی کولاہورجیسابنادوں گا اورمیرا کراچی والوں سے یہ وعدہ ہے کہ گھرگھرمیں پانی پہنچاں گا چاہے مجھے اربوں کھربوں خرچ کرنا پڑیں ہماری حکومت نہ صرف گرین لائن مکمل کرے گی بلکہ کراچی میں اورنج لائن اورمیٹروٹرین کا بھی تحفہ دیں گے تاکہ کراچی کی بچیاں اوربچے وقت پراسکول پہنچ سکیں انہوں نے کہاکہ سندھ کے لوگوں نے موجودہ حکمرانوں کوآزماکردیکھ لیا ایک بارہمیں بھی آزما کردیکھ لیں کراچی میں وسائل کی کمی نہیں محنت دیانتداری اورایمانداری کی کمی ہے میرا سندھ کے عوام سے وعدہ ہے جیسے پنجاب اورلاہورکوبدلا ایسے کراچی اوراندرون سندھ کے شہروں کوبدلوں گا کراچی سے ٹینکرمافیا اورکچرے چھ ماہ میں خاتمہ کروں گا اورکراچی کوپانی کا تحفہ دیں گے انہون نے کہاکہ عمران خان ہم پرجھوٹے الزامات عائد کرتے ہیں جب میں پشاورگیا تو وہاں درخت نظرآئے نہ میٹرو بس بلکہ ہرجگہ کھدا کھدا پشاورنظرآیا ، قصہ خوانی بازارکے سوا پشاورمیں کچھ نہیں تھا انہوں نے کہاکہ زرداری اورعمران ایک ہی چٹو کے دوبٹے ہیں یہ دونوں کہتے تھے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملائیں گے لیکن یہ کہتے کہتے دونوں نے ایک دوسرے کوووٹ دے دیا زرداری صاحب کہتے ہیں اگلی حکومت ان کی ہوگی اگران کی حکومت بن گئی تو وہ وزیراعظم ،فریال تالپورصدراوربلاول بھٹو سندھ کے وزیراعلی ہونگے تو پھرخدانخواستہ ہرطرف لوٹ مارہوگی اورملک تباہی کی طرف جائے گا لیکن ہم انہیں حکومت بنانے نہیں دیں گے اوردیوارکی طرح ان کے سامنے کھڑے ہونگے ۔

اس موقع پررانا مشہود نے کہاکہ جمہوریت پرشب خون مارنے کی کوشش کوووٹ کی طاقت سے ناکام بنائیں گے عمران خان نے کے پی کے لوگوں سے انصاف کے نام پردھوکہ کیا آئے روز کی سازشوں کا مقصد ووٹ کا تقدس پامال کرنے کی سازش ہے ہم ہرسازش کا مقابلہ کریں گے اورہمارے نمائندے ووٹ کے تقدس کے لیے متخب ہونگے ۔