ملک دشمنوںکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائیگا ،انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کورعابد لطیف

محسود قبائل نے سکیورٹی فورسز کیساتھ ملکر بے پناہ قربانیاں دیںجن کے باعث جنوبی وزیرستان میں امن قائم ہوا ،اب کسی کو صورتحال خراب نہیں کرنے دینگے،جرگہ سے خطاب

ہفتہ 14 اپریل 2018 21:16

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) ہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں محسود قبائل نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں انہی قربانیوں کی بدولت جنوبی وزیرستان ایجنسی میں امن قائم ہو چکا ہے محسود قبائل محب وطن ہیں اور انکی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں قائم امن کو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دیا جائیگا اور ملک دشمن عناصرکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائیگا علاقہ میں امن کی بحالی کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جن کی تکمیل کے لئے سیکورٹی فورسزپولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ ملکر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ قبائلیوں کی محرمیوں کا ازالہ کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور ساتھ ریجن عابد لطیف نے بریگیڈیئر عامر عباس کے ہمراہ اپنے دورہ کے موقع پر پولٹیکل کمپانڈ ٹانک میں قبائل کے ایک گرینڈ جرگہ سے خطاب کے دوران کیا جرگہ میں ایم این اے مولانا جمال الدین محسود کے علاوہ سینکڑوں سرکردہ عمائدین کے علاوہ پولیٹیکل ایجنٹ سہیل خان ، اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر اخلاق احمد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر دہشت گردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں محسود قبائل نے بھر پور طریقے سے پاک فوج کا ساتھ دیا اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں امن کی بحالی کے لئے پاک فوج اور فرنٹئیرکور کے جوانوں اور آفسیرز نے بہت قربانیاں دی ہیں جس کی وجہ سے آج اس علاقہ میں امن ہے اور یہاں سے خوف کے منڈلاتے سائے ختم ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ میں قبائلیوں کی حفاظت اور امن کو مذید مثالی بنانے کے لئے فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ علاقہ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے ایسی صورت میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کئے جانیوالے سرچ آپریشن کو انتقامی کاروائی نہ سمجھا جائے کیونکہ ایسے حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن اور قبائلیوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بوجہ مجبوری سرچ آپریشن کرنا پڑتا ہے ایسے آپریشنوں کے دوران سیکورٹی فورسز بلاوجہ قبائلیوں کو تنگ نہیں کرے گی اور ان سرچ آپریشنزمیں قبائلی مشران کو شامل کیا جائے گا تاکہ سرچ آپریشن کے متعلق قبائلی عوام کے تحفظات کو دور ہوسکیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی چیک پوسٹوں پر کی جانے والی چیکینگ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے اور یہ سب کچھ امن کی بحالی کی خاطر کیا جاتا ہے سیکورٹی چیک پوسٹوں پر شکایات کے ازالہ کے لئے نمبر آویزاں کئے گئے ہیں تاکہ قبائلی عوام شکایات کی صورت میں سیکورٹی فورسز کے اعلی حکام کے ساتھ رابطہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ فوج اور فرنٹیئر کور قبائلیوں کی معیار زندگی کو بلند کرنے اور ان کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے علاقہ میں امن کی بحالی کے بعد جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا یا گیا ہے اور اب تک چار سو سے زائد منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچادیا گیا ہے جبکہ دیگر پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ ایجنسی بھر میں سڑکوں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ اس کے علاوہ محسود ایریا میں کولڈ اسٹوریج قائم کیا جائیگا قبائلیوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لئے 140آبنوشی کی اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ میں تعلیم ،صحت،ایری گیشن ،واٹر سپلائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے مقامی قبائل کے بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول کے لئے ایک مذید اے پی ایس سکول تعمیر کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ میں خو شحالی آئے گی اور ترقی کے دور آغاز ہو گا علاوہ ازیں قبائلی مشران نے پی اے کمپانڈ آمد پر آئی جی ایف سی عابد لطیف ،جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ سہیل خان اور بریگیڈئیر عامر عباس کو روایتی لنگیاں پہنائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :