تاحیات ناہلی کے فیصلوں نے بڑے بڑوں کو لپیٹ میں لے لیا

پرویز مشرف ، نواز شریف ،جہانگیر ترین فیصلے کے متاثرین مٰیں شامل جبکہ شیخ رشید اور خواجہ آصف پر بھی تاحیات نا اہلی کی تلوار سر پر لٹکنے لگ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 اپریل 2018 19:46

تاحیات ناہلی کے فیصلوں نے بڑے بڑوں کو لپیٹ میں لے لیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14 اپریل 2018ء ) :تاحیات ناہلی کے فیصلوں نے بڑے بڑوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ پرویز مشرف ، نواز شریف ،جہانگیر ترین فیصلے کے متاثرین مٰیں شامل جبکہ شیخ رشید اور خواجہ آصف پر بھی تاحیات نا اہلی کی تلوار سر پر لٹکنے لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فاضل عدالت نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہلی کی مدت کو تاحیات قرار دے دیا ہے جس کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی مبصرین کے مطابق تاحیات ناہلی کے فیصلوں نے بڑے بڑوں کو لپیٹ میں لے لیا۔فیصلے سے متاثر ہونے والوں میں پرویز مشرف ، سابق وزیر اعظم نواز شریف ، جہانگیر ترین اس فیصلے کے براہ راست متاثرین ہیں جبکہ جعلی ڈگری پر نااہل ہونے والے 14اراکین اسمبلی بھی اس فیصلے کی لپیٹ میں آئیں گے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کو بھی محفوظ فیصلوں میں نا اہل قرار دیا گیا تو انکی نااہلی بھی تاحیات ہو گی کیونکہ انکے کیسسز کا تعلق بھی بلاواسطہ یا بلواسطہ 62 ون ایف سے ہے۔