بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں پانی کا جو بحران آنیوالا ہے ،میر حاصل بزنجو

سال کے بعد بلوچستان میں 5سو کلومیٹر کے فاصلے پر لورالائی ،خضدار اور آواران میں پانی خشک ہوجائیگا جو المیہ ہوگا ،وفاقی وزیر

ہفتہ 14 اپریل 2018 21:11

بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں پانی کا جو بحران آنیوالا ہے ،میر حاصل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) وفاقی وزیر شپینگ اینڈ کارپوریشن اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میرحاصل بزنجونے کہاہے کہ بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں پانی کا جو بحران آنیوالا ہے ،20سال کے بعد بلوچستان میں 5سو کلومیٹر کے فاصلے پر لورالائی ،خضدار اور آواران میں پانی خشک ہوجائے گا اور ایک المیہ ہوگا کہ لوگ پانی نہ ہونے کی وجہ سے نکل مکانی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ لڑائی پانی پر ہوگی ،پانی کا جو ہم ضیاع کررہے ہیں ا س سے بحران پید ہوگا ابھی بھی وقت ہے کہ ہم پانی کا استعمال صحیح کریں اور جس سے پاکستان میں اور بلوچستان میں پانی کا ایک بحران پیدا ہوگا لوگوں کو پانی کی اہمیت کا اندازہ نہیں جب پانی نہیں ہوگا تو پھر لوگ یقینا نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں گے اور لوگوں کیلئے زندہ رہنا بہت مشکل ہوجائے گا ،بلوچستان میں روز بروز پانی کی سطح نیچے جارہی ہیں اور کئی غیر قانونی ٹیوب ویل مختلف اضلاع میں ہے جس پر توجہ کی ضرورت ہے ۔