Live Updates

شیر‘ کا نشان کامیابی کی علامت بن چکا،ہر سازش کا مقابلہ کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عابد شیر علی

نواز شریف اور (ن) لیگ کو آزادی سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے، کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لے کر آئیں، سائیکل پر چلنے والا شیخ رشید آج ارب پتی بن گیا ہے، صوفی عمران خان بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتا، وزیر مملکت کی وفدسے گفتگو

ہفتہ 14 اپریل 2018 21:09

شیر‘ کا نشان کامیابی کی علامت بن چکا،ہر سازش کا مقابلہ کر نے کی صلاحیت ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) اوکاڑہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہاہے کہ ’’شیر ‘‘کا نشان کامیابی کی علامت بن چکاہے،ہر سازش کا مقابلہ کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہمارے خلاف ہر دور میں سازش ہو ئی سازشوں نے مسلم لیگ(ن) کے قائدین کو مزید مضبوط کیا عوام کی طاقت سے ہر سازش کا مقابلہ کر یں گے۔

نواز شریف اور (ن) لیگ کو آزادی سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے، کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لے کر آئیں، سائیکل پر چلنے والا شیخ رشید آج ارب پتی بن گیا ہے، صوفی عمران خان بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ(ن) کے راہنما اکبر علی خاں کی قیادت میں اوکاڑہ کے کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا عابد شیر علی نے کہا کہ مخالفین نے شریف فیملی میں دراڑیںڈالنے کی سازشیں کیں مگر شیر یف فیملی نے اتحاد ،اتفاق سے سازشیوں کو منہ توڑ جواب دیا پاکستان کی کروڑوں عوام کھٹن حالات کے باوجودآج مسلم لیگ(ن) کے شانہ بشانہ کھڑی ہے آئندہ انتخابات میں بھی عوام مسلم لیگ(ن) کو ہی کامیاب کرائیں گے مسلم لیگ(ن) دوبارہ کامیاب ہوکر تعمیر و ترقی کا دائرہ کا رپورے پاکستان میں پھیلائے گی،مسلم لیگ(ن)ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک وقوم کی ترقی کی ضامن بن چکی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ نواز شریف کی نااہلی پر صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا انہوں نے کہاکہ لوٹوں کاکوئی مستقبل نہیں جو صرف اور صرف سیاست کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کر تے ہیں جو عوامی خدمت کا نعرہ تولگاتے ہیں مگر کامیابی کے بعد عوام کوبھول جاتے ہیں عوام ایسے فصلی بیٹروں کو مستر د کر دیں گے انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کو آپ جیسے کارکنوں پر فخر ہے مسلم لیگ(ن)اپنے کارکنوں کو پارٹی کی طاقت سمجھتی ہے اور اپنے جانثار کا رکنوں کو کھبی تنہا نہیں سمجھے گی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نے پانچ سال عوام کی خد مت کر نے میں گذارے جبکہ پی پی پی اور پی ٹی آئی نے الزام تراشی کا بازارگرم کئے رکھا ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر تے رہے جو کہ خود اندرونی انتشار کا شکار ہیں جن کے پاس ملک وقوم کی ترقی کاکوئی وژن نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات