پنجاب میں نئی صبح کا آغازہونیوالا ہے ، شریف خاندان ہر چیز پر اپنا حق سمجھتا ہے ،چوہدری پرویز الٰہی

ان لوگوں کے صرف چند دن رہ گئے ہیں پھر یہ جیلوں میں ہونگے،صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 14 اپریل 2018 21:01

پنجاب میں نئی صبح کا آغازہونیوالا ہے ، شریف خاندان ہر چیز پر اپنا حق ..
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئی صبح کا آغازہونیوالا ہے ، شریف خاندان ہر چیز پر اپنا حق سمجھتا ہے ۔ ان لوگوں کے صرف چند دن رہ گئے ہیں پھر یہ جیلوں میں ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شریف برادران کے دن گنے جا چکے ہیں اور شریف خاندان صرف چند دنوں کا مہمان ہے ۔

(جاری ہے)

اگر یہ لوگ ملک سے باہر نہ گئے تو جیلیں ان کا مقدر بنیں گیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ملک میں ہر چیز پر اپنا حق سمجھتا ہے اور ملکی خزانے کو لوٹ کر بیرون ملک پیسے منتقل کرتے رہے مگر اب ایسے نہین چلے گا ۔ ان کو حساب کتاب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ جلد سے جلد یہاں تبدیلی چاہتے ہیں ۔ میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ پنجاب میں نئی صبح کا آغاز ہونے والا ہے اور ان حکمران طبقہ سے جلد پنجاب کے عوام کو نجات ملنے والی ہے۔