ووٹ کے اندراج،اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 24 اپریل ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان

شہری اپنے ووٹ کی معلومات کیلئے قریبی ڈسپلے سینٹر سے رابطہ کریں یا پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کریں

ہفتہ 14 اپریل 2018 19:08

ووٹ کے اندراج،اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 24 اپریل ہے،الیکشن کمیشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) انتخابات 2018کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج،اخراج و درستگی کیلئے 11دن باقی رہ گئے ہیں ۔الیکشن کمیش آف پاکستان کی جانب سے جاری جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ووٹ کے اندراج،اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 24اپریل ہے ۔شہری اپنے ووٹ کی معلومات کے لیے قریبی ڈسپلے سینٹر سے رابطہ کریں یا پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں ۔

(جاری ہے)

ووٹ کے اندراج/منتقلی کیلئے فارم،5اخراج /اعتراض کیلئے فارم16 اور درستگی کوائف کے لیے فارم17 قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمیشنر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pkسے ڈان لوڈ کیے جاسکتے ہیں یا قریبی ڈسپلے سینٹر /دفتر ضلعی الیکشن کمیشنر سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ڈسپلے سینٹر پر فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمرا رکھیں اور اپنے شناختی کارڈ کی کاپی فارم 15 اور فارم 17 کے ساتھ ضرور منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔