جنوبی وزیرستان ایجنسی میں امن کی بحالی کے بعد گومل یونیورسٹی کاقافلہ جنوبی وزیرستان روانہ ہوگیا

ہفتہ 14 اپریل 2018 17:18

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی میں امن کی بحالی کے بعد علاقائی ترقی اور تعلیمی برتری کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیئے گومل یونیورسٹی کے لیئے طلبہ۔ اساتذہ اور انتظامی افسران پر مشتمل قافلہ جنوبی وزیرستان روانہ ہوگیا۔ گومل یونیورسٹی کے لیئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور کی درخواست پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر عاطف منشا کے تعاون سے ہونے والے اس معلوماتی دورہ میں تین بسوں پر مشتمل قافلہ جب گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر ملک ستار بخش اعوان۔

ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر محمد عمران۔ ڈاکٹر فتح خان سلمان خیل۔ ڈپٹی رجسٹرار ریاض بیٹنی ۔ ڈپٹی رجسٹرار ظاہر شاہ۔

(جاری ہے)

میڈم جہاں آرا کی قیادت میں گومل یونیورسٹی سے روانہ ہوا تو طلبہ نے پاکستان زندہ باد۔ پاک فوج زندہ باد۔ برگیڈئیر عاطف منشا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور ۔ رجسٹرار دل نواز خان اور گومل یونیورسٹی زندہ باد کے نعرے لگائے۔

قافلے میں وزیر۔ محسود۔ دوتانی۔ بھٹنی۔ شیرانی۔ بلوچ۔ سدوزئی۔ کامرانی۔ سلمان خیل۔ ارائیں۔ اعوان ۔ جاٹ قبائل کے طلبہ شامل ہیں جو وزیرستان میں قیام امن کے بعد وہاں مثالی انفراسٹرکچر ۔ کیڈٹ کالج رزمک۔ کیڈٹ کالج وانا۔ کیڈٹ کالج سپینکئی راغزائی۔ گومل زام ڈیم کے علاوہ قبائلی علاقہ جات کو وسط ایشا سے ملانے والی شاہرات سمیت دیگر تعمیراتی ترقیاتی منصوبوں کا معائینہ کریں گے اور قبائلی اور پولیٹیکل عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔

قافلے نے پہلے مرحلہ پر گومل زام ڈیم کا دورہ کیا جہاں پاک فوج اور واپڈا کے حکام نے انکا خیرمقدم کیا اور طلبہ کو گومل زام ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی اور اس کے نہری نظام سے ہونے والے سبز انقلاب سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں داخل ہوتے ہی ہمیں اس خطہ میں آرمی کی قربانیوں اور مثالی ترقی کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے اور یہاں ہمیں زمینی حقائق سے آگہی حاصل ہوئی جو انتہائی خوشگوار ہے۔

متعلقہ عنوان :