اسلام آباد میں جوبلی لائف انشورنس پولو کپ اختتام پذیر

فاتح ٹیم جوبلی لائف نے شاہ تاج ٹیم 4-7سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:41

اسلام آباد میں جوبلی لائف انشورنس پولو کپ اختتام پذیر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) اسلام آباد پولو کلب میں جوبلی انشورنس پولو کپ 2018 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس ٹورنامنٹ کو پاکستان کے نجی شعبے میں لائف انشورنس فراہم کرنے والے سب سے بڑا ادارے جوبلی لائف کی معاونت بطور ٹائٹل اسپانسرحاصل تھی ۔ جوبلی لائف کی ٹیم کے عون رضوی نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا اور 2 گول اسکور کئے جس کی بدولت ٹیم کو نمایاں برتری ملی اور وقت مکمل ہونے پر اس برتری نے کامیابی میںنمایاں کردار ادا کیا ۔

فائنل کے اختتام پر جوبلی لائف کی ٹیم نے مخالف ٹیم شاہ تاج کو 7-4 کے مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس میچ میں امپائر نگ کی ذمہ داری پاکستان قومی پولو ٹیم کے کھلاڑی ثاقب خاکوانی نے سرانجام دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جوبلی لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر جاوید احمد نے کہا، "پاکستان میں صف اول کے لائف انشورنس ادارے کے طور پر ہم ملک میں کھیلوں کی بہتری اور حوصلہ افزائی کیلئے مختلف کھیلوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کو اسپانسر کرنا جوبلی لائف کی جانب سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کے فلسفے کا ایک اور ثبوت ہے ۔ ہم پرامید ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے ملک میں بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔" اس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں حبیب میٹروپولیٹن بینک کے گروپ ایگزیکٹو طالب رضوی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا، "کسی بھی شعبے کو سیکھنے کے لئے اسپورٹس کا کردار بنیادی ہے، کیونکہ اس سے یہ سیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ کھلاڑی مشترکہ ہدف کے حصول میں متحد قوت کے طور پر کام کریں۔

چاہے وہ پولو، کرکٹ یا ہاکی کی شکل میں ہو، یہ معاشرے کی شکل اور ڈھانچے کو بہتر بناتے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جس میں ہم سہولت فراہم کرتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ جوبلی لائف بھرپور جذبے سے یہ سہولت فراہم کررہی ہے۔" پولو ڈھائی ہزار سال پرانا کھیل ہے۔ یہ بادشاہوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے اور گزشتہ کئی سال سے جوبلی لائف اس میں نمایاں طور پر تعاون فراہم کررہا ہے۔

پولو کھیل فارس موجودہ ایران سے 6 ویں صدی عیسوی میں عرب، تبت، چین اور بعد ازاں جاپان میں پھیلا۔ 13 ویں صدی کے دوران برصغیر ہند میں اس کھیل کو متعارف کرانے کا سہرا مغلوں جاتا ہے۔ یہ پاکستان میں بدستور مقبول کھیل ہے اور مقامی و غیرملکی ممتاز شخصیات کی جانب سے اس میں شرکت پر پاکستان کو بھرپور کوریج ملتی ہے۔ جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED)کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوںمیںمختلف انشورنس پالیسیاں برائے زندگی ، صحت اور جنرل بھی پیش کرتا ہے۔

جوبلی لائف بینکا شورنس ڈسٹری بیوشن متعارف کرانے والا ادارہ ہے اور پاکستان میں نجی شعبے کی بیمہ زندگی کمپنیوں میں سب سے آگے ہے۔ گزشتہ 5 سالوں میں 38 فیصد کی اوسط ترقی کے ساتھ جوبلی لائف انتہائی منافع بخش اور اسٹاک ایکسچینج میں قابل ذکر بیمہ زندگی کمپنی ہے۔

متعلقہ عنوان :