محکمہ ریلوے میں تمام ریکارڈ ضائع کرنے اور غائب کرنے کا حکم ، نیا انکشاف سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 اپریل 2018 13:08

محکمہ ریلوے میں تمام ریکارڈ ضائع کرنے اور غائب کرنے کا حکم ، نیا انکشاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اپریل 2018ء) : ایک طرف جہاں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں 60 ارب روپے کے خسارے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت جاری ہے وہیں دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ ریلوے کا تمام ریکارڈ جلانے ، تلف کرنے اور غائب کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیرصحافی چوہدری غلام حسین نے کہاکہ ریلوے میں جو ہوا ہے وہ سب دیکھ لیں۔

(جاری ہے)

لیکن میں یہ مصدقہ اطلاع دے رہا ہوں کہ ریلوے میں حکم دے دیا گیا ہے کہ ریلوے میں جو گھپلا ہوا ہے، جو لوٹ مار ہوئی ہے ، خواہ وہ زمینوں کا مسئلہ ہے یا کچھ بھی ہے،تمام ریکارڈ تلف کر دو، ضائع کر دو، جلا دو اور غائب کر دو۔ جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کا کوئی ریکارڈ سپریم کورٹ اور نیب تک نہ پہنچے۔ ریلوے کا ایم ڈی رو رہا ہے ، کہ ہم کیا کریں۔ اس طرح تو رسی ہمارے گلے میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کو خبردار کر رہا ہوں ، جن کو ریلوے میں ریکارڈ گُم اور ضائع کرنے کا کہا گیا ہے، کہ ساری دنیا کی نظریں ریلوے پر ہیں۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :