سعودی عرب پر ایک اور خوفناک حملہ

سعودی ائر ڈیفنس سسٹم نے جازان پر داغاگیاحوثی بیلسٹک میزائل مار گرایا باغیوں کی طرف سے سعودی شہری آبادی کو نشانہ بنانے مجرمانہ کوشش کی گئی ،ترجمان سعودی اتحاد

ہفتہ 14 اپریل 2018 12:10

سعودی عرب پر ایک اور خوفناک حملہ
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے یمن سے متصل علاقے جازان پرایک میزائل حملہ کیا تاہم سعودی عرب کے ائر ڈیفنس سسٹم نے پیٹریاٹ میزائل کی مدد سے حوثیوں کا نیا بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کرکے حملہ بھی ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ جازان کی فضاء میں ایک بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی مقامی شہری آبادی کو نشانہ بنانے مجرمانہ کوشش کی گئی تھی مگر میزائل کی نشاندہی ہونے کے بعد سعودی عرب کے پیٹریاٹ سسٹم کی بروقت جوابی کارروائی میں میزائل کو فضاء ہی میں مار گرایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ یمن کی صعدہ گورنری سے داغے گئے حوثیوں کے میزائل اور جوابی کارروائی میں اسے مار گرانے کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :