روس نے ’اعصاب شکن مادہ‘ پیوٹن کی نگرانی میں تیار کیا، برطانیہ

ہفتہ 14 اپریل 2018 09:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مارک سیڈوِل نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل کو بتایا ہے کہ 2000 کے عشرے میں روس نے خصوصی کیمیائی ہتھیارسازی کے ایک پروگرام کے تحت قلیل مقدار میں اعصاب شکن یا نًرو ایجنٹ ’نوویچوک‘ تیار کرنے کے علاوہ آزمائشی تجربات بھی کیے تھے۔

(جاری ہے)

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ کے نام لکھے گئے ایک خط میں برطانوی نیشنل سکیورٹی ایڈوائز نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے اس عمل میں شریک تھے۔ اس خط کے مطابق ماسکو کی خفیہ ایجنسیاں برطانیہ میں روسی ڈبل ایجنٹ سیرگئی اسکریپل کا خاصے عرصے سے پیچھا کر رہی تھیں۔