ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی
جمعہ 13 اپریل 2018 23:50
(جاری ہے)
احتجاجی مظاہرے میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل جماعتوں، تاجروں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کشمیر کا مقدمہ لڑنے والوں کو بند کرنے اور ان پر پابندیاں لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کر دیا تو پاکستان بنجر ہو جائے گا اللہ نے پاکستان کو اس لیے ایٹمی قوت بنایا کہ وہ تمام مسلم حکمرانوں کو جمع کر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرے جب مظلوم مسلمانوں کی مدد کی جائے گی تو حکمرانوں کا اقتدار بھی بچے گا‘ حکمران ملک کی سالمیت کا خیال رکھیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم نے کہا کہ بھارت پیلٹ گنوں سے کشمیریوں کی بیینائی چھین سکتا ہے مگر جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکتا ہے‘ مسلمانوں پر مظالم کے باوجود دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے امریکہ، اسرائیل اور بھارت سے گٹھ جوڑ مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں‘ افغانستان میں معصوم بچوں کو شہید کیا گیا‘ فلسطین میں اسرائیل نے قتل عام شروع کیا ہوا ہے کشمیریوں، فلسطینیوں کو کامیابی ملے گی اور بھارت اسرائیل کو شکست ہو گی اب مظالم کے خلاف مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ عارف حسین واحدی نے کہا کہ مظلوم مسلمانوں سے ایمان کا رشتہ ہے آج پوری دنیا میں صرف مسلمانوں کو ہی قتل کیا جا رہا ہے اور قتل کرنے والے کا فر ہیں آج کفر امن میں ہے اور مسلمان مشکل میں ہیں اس کا حل مسلمانوں کے اتحاد میں ہے مسلمانوں کے قتل عام کے پیچھے تین شیطان ہیں بھارت کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے‘ اگر افغانستان آزاد ہوتا تو ہمارے بچے قندوز میں شہید نہ ہوتے حکمرانوں کو بھی مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاج کرنا چاہیے۔ ثاقب اکبر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں پاکستانی عوام مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.