ساہیوال ، گورنر پنجاب کی گاڑی کی ٹکر سے 3 خواتین اور 4 بچے شدید زخمی

جمعہ 13 اپریل 2018 23:43

ساہیوال ، گورنر پنجاب کی گاڑی کی ٹکر سے 3 خواتین اور 4 بچے شدید زخمی
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی گاڑی نے ساہیوال سے اوکاڑہ آنے والی گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے گاڑی میں سوار نرس سمیت 3 خواتین اور 4 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں معزور خاتون ثمیہ بی بی کی ہڈی ٹوٹ گئی اور مختلف چوٹیں بھی آئیں جس سے اسے تشویش حالت میں ہسپتال کر دیا گیا۔ گورنر پنجاب کی گاڑی میں ان کا بیٹا ،بیٹی اور غیر ملکی خاتون سوار تھیں گاڑی گورنر کی بیٹی چلا رہی تھی تا ہم پولیس نے گورنر کی بیٹی کو جگہ ڈرائیور کا نام اپنے کاغذات میںدرج کر لیا۔ مقامی پولیس کی طرف سے زمہ داروں کے خلاف کوئی تا دیہی کارروائی نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :