نواز شریف نے پارلیمان کو کچھ نہیں سمجھا، اقتدار کے نشے میں تھے ہر بات کو نظر انداز کیا ،شیری رحمان

اٹھارہویں ترامیم پر ن لیگ کے ساتھ نہیں ،انہوں نے میثاق جمہوریت کو بھی فراموش کر دیا قومی ادارے اورجمہوریت ٹشو پیپر نہیں ، جو ضرورت آنے پر استعمال کرے، ن لیگ جمہوریت سے منسلک نہیں ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 13 اپریل 2018 23:43

نواز شریف نے پارلیمان کو کچھ نہیں سمجھا، اقتدار کے نشے میں تھے ہر بات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پارلیمان کو کچھ نہیں سمجھا، نواز شریف اقتدار کے نشے میں تھے ہر بات کو نظر انداز کیا ، اٹھارہویں ترامیم پر ن لیگ کے ساتھ نہیں ہیں، ن لیگ نے میثاق جمہوریت کو بھی فراموش کر دیا ،قومی ادارے اورجمہوریت ٹشو پیپر نہیں ، جو ضرورت آنے پر استعمال کرے، ن لیگ جمہوریت سے منسلک نہیں ہے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نومنتخب سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا موقف ہمیشہ سے ایک ہی رہا ہے۔ صبح کچھ اور شام کے وقت تبدیل ہونے والا موقف مسلم لیگ ن کا رہاہے اٹھارہویں ترامیم پرہم نے ن لیگ سے التجاء کی کہ اس معاملے پر تعاون کریں، لوگ اس وقت نشے میں چور تھے اور اقتدار کی حوس نے میثاق جمہوریت کو بھی فراموش کر دیا۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلاول بھٹو نے مشورہ دیا تھا کہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں مت لے کر جائیں بلکہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر فیصلہ کریں ن لیگ جمہوریت سے منسلک نہیں ہے اور نہ کوئی جمہوریت جماعت ہے۔ سندھ کے اندر نیب کے ذریعے ہمارے لوگوںکو گھسیٹا گیا۔ اگر حکمران کام نہ کریں پھر اس پر ایکش لے لیں تو ہمیں عدالتی حکم کو ماننا ہو گا آصف زرداری نے نواز شریف کی طرف سے دائر کئے گئے کیسز پر 12 سال جیل کاٹی، یوسف رضا گیلانی کو اہل کرانے میںبھی پیش پیش رہے۔

اب اپنے خلاف فیصلہ آنے کے بعد وہ ن لیگ پارلیمان اور سینیٹ کی بھی نہیںسنتے ہیں، قومی ادارے کوئی ٹشو پیپر نہیںہے جو ضرورت آنے پر استعمال کرنے ورنہ چھوڑ دے، نواز شریف قومی اداروں کو اپنی زات کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں ۔