امریکن خاتون میری کیتھرین نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر ہری پور پہنچ گئی‘ اسلام قبول کر لیا، (کل) پھرہالہ میں باقاعدہ نکاح کی تقریب ہو گی

جمعہ 13 اپریل 2018 23:06

امریکن خاتون میری کیتھرین نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر ہری پور پہنچ ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) امریکن خاتون میری کیتھرین نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر ہری پور پہنچ گئی، اسلام بھی قبول کر لیا، (کل) ہفتہ کو پھرہالہ میں باقاعدہ نکاح کی تقریب ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکن خاتون میری کیتھرین کی تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہری پور کے نوجوان عدیل احمد عرف عادی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہو گئی جو بعد ازاں محبت میں تبدیل ہو گئی۔

48 سالہ کیتھری نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر امریکہ سے ہری پور پہنچ گئی جہاں پر اس نے مذہب اسلام قبول کر لیا اور اس کا نیا نام مریم رکھ دیا گیا ہے۔ دولہا کے بھائی طاہر اعوان نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کیتھری اور عدیل کی نکاح کی تقریب (آج) ہفتہ کو آبائی علاقہ پھرہالہ میں منعقد ہو گی جس کیلئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کیتھری کی آمد کی خبر پورے علاقہ میں پھیل گئی ہے اور لوگ جوق در جوق کیتھری کو دیکھنے کیلئے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کیتھری بھی پاکستان پہنچ کر بہت خوش ہے اور لوگوں کی والہانہ محبت کو دیکھ کر کیتھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بیرونی دنیا میں پیش کیا جانے والا چہرہ یہاں کے رسم و رواج سے بالکل مختلف ہے، پاکستانی عوام محبت کرنے والے اور ملنسار ہیں اور یہاں پہنچ کر وہ بے حد متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :