دوسری شادی پر ہونے والی چہ میگوئیاں ، معروف اینکر نے ویڈیو پیغام میں رد عمل دے دیا

مجھ سے منسوب دونوں عورتیں خوش ہیں، اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، با اختیار ہیں، تعلیم اور میڈیا میں اپنا کیرئیر بھی آگے بڑھا رہی ہیں،اقرار الحسن کا ویڈیو پیغام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 اپریل 2018 22:53

دوسری شادی پر ہونے والی چہ میگوئیاں ، معروف اینکر نے ویڈیو پیغام میں ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اپریل 2018ء ):دوسری شادی پر ہونے والی چہ میگوئیاں ، معروف اینکر نے ویڈیو پیغام میں رد عمل دے دیا۔اقرار الحسن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھ سے منسوب دونوں عورتیں خوش ہیں، اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، با اختیار ہیں، تعلیم اور میڈیا میں اپنا کیرئیر بھی آگے بڑھا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دوسری شادی پر ہونے والی چہ میگوئیوں پرمعروف اینکر نے ویڈیو پیغام میں رد عمل دے دیا۔

۔اقرار الحسن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میں جس معاملے پر بات کرنا چاہتا ہوں وہ میرا ذاتی معاملہ ہے ، ہو سکتا ہے کہ مجھے اس پر بات نہیں کرنی چاہیے لیکن میں کروں گا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس آج جو کچھ بھی ہے وہ آ پ کی وجہ سے اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ مجھے آپ سے یہ بات شئیر کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ مجھ پر دو دن پہلے انکشاف ہوا کہ میں نے دوسری شادی کر لی ہے۔

حالانکہ میں یہ معاملہ سات سال پہلے شروع ہو چکا تھا۔5سال پہلے نکاح کی سادہ سی تقریب ہوئی اور وہ کسی سے چھپی نہیں تھی ۔وہ چیز ہر کسی کے سامنے تھی چاہے وہ میرے دفتر کے لوگ ہو خاندان والے ہوں یا دوست ہوں۔آپ لوگوں کے لیے یہ بات نئی اس لیے ہے کہ جب پانچ سال قبل یہ نکاح ہوا تھا تب تک آپ میں سے بہت سے لوگ مجھے ٹھیک سے جانتے بھی نہیں تھے۔اقرار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ میں شریعت کا سہارا نہیں لوں گا لیکن اس شادی کے پیچے بھی ایک کہانی ہے جو میں شائد نہیں بتا سکتا کیونکہ اس میں میرے علاوہ بھی بہت سے لوگوں کی عزت نفس کا مسئلہ ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے منسوب دونوں عورتیں خوش ہیں، اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، با اختیار ہیں، تعلیم اور میڈیا میں اپنا کیرئیر بھی آگے بڑھا رہی ہیں۔اگر میں پاکستان میں سب اچھا کی بات کرتا ہوں تو سب سے پہلے میرا گھر اچھا ہے۔اگر میں معاشرے میں انصاف کی بات کرتا ہوں تو یقینی طور پر میرے گھر میں مجھے پہلے انصاف کرنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میری دونوں بیویاں نہ صرف مجھ سے خوش ہیں بلکہ وہ آپس میں بھی بہت خوش ہیں اور میری بھی کوشش ہے کہ میں ان میں انصاف کر سکوں اور ویڈیو میں نظر آنے والی تصویریں اس بات کا ثبوت ہیں۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈہو ملاحظہ کریں۔