Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے لیے بری خبر

ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 اپریل 2018 22:22

پاکستان تحریک انصاف کے لیے بری خبر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اپریل 2018ء ) :پاکستان تحریک انصاف کے لیے بری خبر آگئی۔ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 29اپریل کو اپنی باقاعدہ انتخابی مہم شروع کر نے کے لیے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر چکے ہیں ۔اس سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے ڈی سی سمیر احمد سید نے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگی تھی کہ وہ تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت تھے تا ہم ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ناصر باغ میں جلسہ کرلے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :