علماء کرام پاکستان کے وفادار ہیں، 2018میں پاکستان کا اختیار علماء کے ہاتھوں میں ہوگا، مولانافضل الرحمن

جمعہ 13 اپریل 2018 22:29

علماء کرام پاکستان کے وفادار ہیں، 2018میں پاکستان کا اختیار علماء کے ..
شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ستر سال گزرنے کے بعد بھی پاکستان میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوسکا اس ملک کے شہریوں کی اسلامی نظام مصطفی کی پیاس آج تک نہیں بجھ سکی‘ قرآن و سنت کے نظام کیلئے جنگ کر رہے ہیں ، علماء کرام پاکستان کے وفادار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ 2018میں پاکستان کا اختیار علماء کے ہاتھوں میں ہوگا اور پاکستان متحد رہے گا ۔

اسلامی نظریانی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی نہیں ہورہی ہیں ، امن میں بنیادی کردار علما ء کرام ادا کر رہے ہیں ، متحدہ مجلس عمل آنیوالے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی ، صوبے کے ساتھ زیادتی کی گئی ، متحدہ مجلس عمل کو ووٹ دینے سے ملک میں امن آجائیگا۔

(جاری ہے)

-ان خیالات کااظہارانہوں نے شانگلہ میرہ میں محمد یار کے رہائشگاہ پر ان کے ساتھ تعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگواور الوچ پورن میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و امیر ضلع شانگلہ مولانا راحت حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا، اس کی بقا ء کیلئے سیاسی جدوجہد جاری رہے گی ۔ چند افراد اسلام کو مفلوج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جمعیت علماء اسلام روز اول سے اسلامی نظام نافذ کرنے کیلئے کوشاں ہے‘ عوام کی طاقت سے اسلامی نظام کا نفاذہوسکتا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اس پرچی پر کتاب کا نشان ثبت کرکے ایم ایم اے کوکامیابی سے ہمکنارکریں۔ مقررین نے کہاکہ مغربی قوتیں سازشوں کے تحت مسلمانوں پر ظلم کی بربریت کر رہی ہے ، شام ، برما ، فلسطین ، کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر وحشیانہ رویہ دنیا کیلئے مایوس کن ہے،مغربی قوتیں مسلم ممالک پرظالمانہ رویہ سے اجتناب کریں ، اُمت مسلمہ پر جاری زیادتی کا خطرناک نتیجہ ہوسکتا ہے،فاٹا کا فیصلہ قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے ، اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام کا مؤقف شروع سے واضح ہے ۔

تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کو قرضوں میںڈبو دیا ،صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے دعویٰ دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، متحدہ مجلس عمل ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر کتاب کی نشان پر الیکشن لڑے گی ، متحد ہ مجلس عمل کی بحالی اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :