پی آئی اے کا لوگو کے بعد طیاروں کی "کلر اسکیم""بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اپریل 2018 21:29

پی آئی اے کا لوگو کے بعد طیاروں کی "کلر اسکیم""بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل2018ء) پی آئی اے نے لوگو کے بعد طیاروں کی "کلر اسکیم" بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے انتظامی اور کارگردگی کے لحاظ سے تو خود کو تاحال بہتر نہیں بنا سکی، تاہم دیگر اقدامات کے ذریعے ائیرلائن کو بہتر ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ائیرلائن کی انتظامیہ نے لوگو کے بعد طیاروں کی "کلر اسکیم" بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے طیاروں کا لوگو حال ہی میں تبدیل کیا گیا تھا۔ جبکہ اب پی آئی اے کے طیاروں کی کلر اسکیم سفید اور سبز کی بجائے کسی اور رنگ میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک کسی ایک رنگ کو منتخب کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے جلد فیصلہ کر لیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :