جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

35اراکین پارلیمنٹ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت کے لیے پر تولنے لگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 اپریل 2018 20:12

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اپریل 2018ء ):جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ 35اراکین پارلیمنٹ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت کے لیے پر تولنے لگے۔شمولیت اختیار کرنے والوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کا وقت قریب ہے۔پاکستان کے مقتدر اداروں سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

سیاسی لوگ اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کے باغی اراکین نے اپنا ایک الگ سیاسی دھڑا قائم کر لیا ہے جس کا نام جنوبی پنجاب صوبہ محاذ ہے۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔35اراکین پارلیمنٹ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت کے لیے پر تولنے لگے۔ذرائع کے مطابق شمولیت اختیار کرنے والوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سے ہوگا۔10سے 12اراکین استعفیٰ دینے کے بعد اس نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے جبکہ بیشتر اسمبلیاں تحلیل ہونے کا انتظار کریں گے۔۔سیاسی تبصرہ نگاروں کے مطابق اس ادل بدل کا سیاسی فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا۔