سپریم کورٹ کے فیصلہ نے حق اور سچ کی جنگ کا ایک عظیم فیصلہ کیا، ڈاکٹر طاہر القادری

فیصلہ سے بد عنوان ا ورکرپٹ ا فرا د کا پا لیمنٹ میں دا خلہ بند ہو جا ئیگاملک میں شفا فیت کے کلچر کو پر وا ن چڑھانے میں مد دگا ر ثا بت ہو گا، سربراہ پاکستان عوامی تحریک

جمعہ 13 اپریل 2018 21:46

سپریم کورٹ کے فیصلہ نے حق اور سچ کی جنگ کا ایک عظیم فیصلہ کیا، ڈاکٹر ..
ا وکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ نے حق اور سچ کی جنگ کا ایک عظیم فیصلہ کیا ہے ا س فیصلہ سے بد عنوان ا ورکرپٹ ا فرا د کا پا لیمنٹ میں دا خلہ بند ہو جا ئیگاملک میں شفا فیت کے کلچر کو پر وا ن چڑھانے میں مد دگا ر ثا بت ہو گا ا لیکشن میںکر وڑوں ا ربو ں روپے خر چ کر نے والوں کو نکیل ڈل جا ئیگی غریب عوام کو لوٹ نے وا لے ابھی دنیا میں ذلیل وخوار ہو رہے ہیں ہورہے آخرت کا حساب با قی ہے یہ کر پٹ خاندان اپنے آپ کو ذوا لفقا ر علی بھٹو کے ساتھ ملا رہے ہیں نواز شریف کیس ذوالفقار علی بھٹوکیس میںمما ثلت نہیں ہے آخر کار اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کرنے میں چیف جسٹس کی مد د فر ما ئی ا ورکرپٹ ٹولے کو ملک کی سیا ست سے سا ری عمرکے لیے کک آؤٹ کر دیا ان خیالات کا اِظہا ر اِنہوں نے ا وکاڑہ میں میڈیا سیل میں پا رٹی کے عہدیدا ران سے ٹیلی فو نک خطاب کر تے ہوئے کیا اِ س مو قع پر ضلعی صدر محمد حفیظ قا دری،نا ئب صدر پنجاب قا ری مظہر فرید سیا ل ،عابد مجید ،محمد آصف رضا پرا چہ ۔

(جاری ہے)

محمد آصف شریف ، ڈاکٹر محمد رفیع کمبوہ، علی حسنین، حسن رضا قا دری بھی مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ نا اہل نوا شریف نے جو بویا تھا ہی دونوں ہا تھوں سے کا ٹ رہے ہیںابھی تو سا نحہ ما ڈل ٹا ؤن با قی ہے اُنکے خو ن کا حسا ب بھی دینا ہے ۔