سپریم کورٹ کے فیصلہ نے حق اور سچ کی جنگ کا ایک عظیم فیصلہ کیا ہے ، فیصلے سے بد عنوان ا ورکرپٹ ا فرا د کا پار لیمنٹ میں دا خلہ بند ہو جا ئیگا،

فیصلہملک میں شفا فیت کے کلچر کو پر وا ن چڑھانے میں مد دگا ر ثا بت ہو گا عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ا وکاڑہ میں پا رٹی کے عہدیدا ران سے ٹیلی فو نک خطاب

جمعہ 13 اپریل 2018 20:25

سپریم کورٹ کے فیصلہ نے حق اور سچ کی جنگ کا ایک عظیم فیصلہ کیا ہے ، فیصلے ..
ا وکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ نے حق اور سچ کی جنگ کا ایک عظیم فیصلہ کیا ہے ا س فیصلہ سے بد عنوان ا ورکرپٹ ا فرا د کا پا لیمنٹ میں دا خلہ بند ہو جا ئیگاملک میں شفا فیت کے کلچر کو پر وا ن چڑھانے میں مد دگا ر ثا بت ہو گا۔وہ جمعہ کو ا وکاڑہ میں پا رٹی کے عہدیدا ران سے ٹیلی فو نک خطاب کر رہے تھے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ ا لیکشن میںکر وڑوں ا ربو ں روپے خر چ کر نے والوں کو نکیل ڈل جا ئیگی غریب عوام کو لوٹ نے وا لے ابھی دنیا میں ذلیل وخوار ہو رہے ہیں ہورہے آخرت کا حساب با قی ہے یہ کر پٹ خاندان اپنے آپ کو ذوا لفقا ر علی بھٹو کے ساتھ ملا رہے ہیں نواز شریف کیس ذوالفقار علی بھٹوکیس میںمما ثلت نہیں ہے آخر کار اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کرنے میں چیف جسٹس کی مد د فر ما ئی ا ورکرپٹ ٹولے کو ملک کی سیا ست سے سا ری عمرکے لیے کک آؤٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

اِ س مو قع پر ضلعی صدر محمد حفیظ قا دری،نا ئب صدر پنجاب قا ری مظہر فرید سیا ل ،عابد مجید ،محمد آصف رضا پرا چہ ۔ محمد آصف شریف ، ڈاکٹر محمد رفیع کمبوہ، علی حسنین، حسن رضا قا دری بھی مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ نا اہل نوا شریف نے جو بویا تھا ہی دونوں ہا تھوں سے کا ٹ رہے ہیںابھی تو سا نحہ ما ڈل ٹا ؤن با قی ہے اُنکے خو ن کا حسا ب بھی دینا ہے ۔