راناثنا اللہ کی ہٹ دھرمی ،خود کو بدلنے کی بجائے قانون کو بدلنے کا اشارہ دے دیا

پارلیمنٹ جب چاہے آرٹیکل 62 میں تبدیلی کر کے فیصلے کا اثر ختم کر سکتی ہے،رانا ثنا اللہ کا بیان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 اپریل 2018 19:05

راناثنا اللہ کی ہٹ دھرمی ،خود کو بدلنے کی بجائے قانون کو بدلنے کا اشارہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اپریل 2018ء ):راناثنا اللہ کی ہٹ دھرمی ،خود کو بدلنے کی بجائے قانون کو بدلنے کا اشارہ دے دیا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ جب چاہے آرٹیکل 62 میں تبدیلی کر کے فیصلے کا اثر ختم کر سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ کی جانب سے 62 ون ایف کی تشریح کرتے ہوئے اس آرٹیکل کے تحت نا اہلی کو تاحیات قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے تحت سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی تا حیات نا اہل ہو چکے ہیں جس کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے اس فیصلے پر سخت ردعمل دیا جا رہا ہے۔رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آرٹیکل ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ممبر اسمبلی کی اہلیت کیا ہونی چاہیے ۔یہ کوئی مستقل چیز نہیں ہے ،پارلیمنٹ جب چاہے اس اہلیت کے اس معیار کو تبدیل کر سکتی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی بے اثر ہو سکتا ہے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں