لیسکو کے لائن لاسز میں کمی جبکہ ریکوری کا 100فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا‘ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ

جمعہ 13 اپریل 2018 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو میں لائن لاسز میں کمی اور ریکوری میں اضافے کے لیئے آپریشنز کی ٹیمیں بھر پور انداز میں اپنا کام سر انجام دے رہی ہیں جس کے نتیجے میں مارچ کے مہینے میں لیسکو کی ریکوری 100فیصدرہی ہے۔ مجاہد پرویز چٹھہ نے یہ بات لیسکو ہیڈکوارٹرز میں اپریل کے مہینے کے ٹارگٹس طے کرنے کی بابت بلائے گئے اجلاس کے دوران کہی۔

لیسکو بورڈ روم میں ہونے والے اس اجلاس میں جنرل منیجر آپریشن چوہدری محمد انور ، جنرل منیجر ٹیکنیکل خالد سعید اختر،کسٹمر سروسز ڈائریکٹر مجاہد سعید رانا ، تمام سرکلز کے ایس ایز ، ڈی سی ایمز اور ایکسئینز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کسٹمر سروسز ڈائریکٹر مجاہد سعید رانا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیسکو کے تمام سرکلز نے اپریل کے لیئے طے کردہ ٹارگٹس کے حصول کے لیئے کام کرنا شروع کر دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کے خلاف مہم منظم طریقے سے جاری ہے۔

لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز ،ایکسئینز اور ایس ڈی اوز کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے ۔چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں سے ہر صورت جرمانے وصول کیئے جائیں گے اور اس مد میں کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو کا شمار ملک کی بڑی اور مظبوط پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ہوتا ہے جس کی بنیادی وجہ لیسکو کے افسران اور عملہ کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے لیسکوکو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :