Live Updates

وزیراعظم کےکپڑےاتارےگئے،وعدہ ہےکبھی جھکا،نہ جھکوں گا،عمران خان

سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ،اندھری رات ختم ہونیوالی ہے،چھوٹےمیاں اڈیالہ جیل کی صفائی کرواکے نوجوانوں کا کیا پیغام دینا چاہتے ہیں،پرویزالٰہی دورکا کارڈیالوجی ہسپتال تاحال مکمل نہیں کیا گیا۔وزیرآباد میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اپریل 2018 17:51

وزیراعظم کےکپڑےاتارےگئے،وعدہ ہےکبھی جھکا،نہ جھکوں گا،عمران خان
وزیرآباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ،اندھری رات ختم ہونیوالی ہے، پرویزالٰہی دورکا کارڈیالوجی ہسپتال تاحال مکمل نہیں کیا گیا،30 ہزار کروڑچوری کیے ،اب کہتا کیوں نکالا؟ چھوٹے میاں اڈیالہ جیل کی صفائی کرواکے نوجوانوں کا کیا پیغام دینا چاہتے ہیں،میاں صاحب کا توپتہ نہیں خواجہ آصف کی جیل جانے کی باری ہے۔

چھوٹے اور بڑے میاں قوم کاپیسا چوری کرکے باہر لے جاتے رہے۔اگر سپریم کورٹ کو آپ کونہ روکے توکون تمہیں روکے گا؟ تم نے ادارے توتباہ کردیے ہیں۔ہم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں۔سپریم کورٹ نے وہ کام کردیا جوکسی نے نہیں کیا۔ ماضی میں سپریم کورٹ ہمیشہ طاقتور کے ساتھ کھڑا رہا ۔

(جاری ہے)

آج سپریم کورٹ نے ایک طاقتور کیخلاف فیصلہ دیا ہے۔ عوام بتائے کہ 30ہزارکروڑکی چوری پرسپریم کورٹ نہ نکالے توکون پوچھے گا۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ،اندھری رات ختم ہونے والی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے 8روز جیل میں گزارے ہیں مجھے وہاں کوطاقتور نہیں ملا۔ جوبڑا ڈاکوکرپشن میں جیل جائے اس کوپروٹوکول ملتا ہے۔ جیل میں صفائی اس لیے ہورہی ہے کہ چھوٹے میاں کے زیرتحت اڈیالہ جیل آتی ہے ۔اس لیے صفائی ہورہی ہے کہ جیل میں بھائی جارہا ہے۔ چھوٹے میاں آپ نوجوانوں کوکیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ وزیرآباد کے لوگو۔

اب نیا پاکستان بننے والا ہے۔تبدیلی آنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کے دور میں وزیرآباد میں دل کا ہسپتال بنایا گیا لیکن 10سال گزرگئے ابھی تک ہسپتال ٹھیک نہیں کیا گیا۔بے شرموں 10سالوں میں ایک ہسپتال بھی نہیں بناسکے؟ جہاں تمہارا علاج ہوسکے۔خود تولندن بھاگ جاتے ہیں۔نوازشریف، شہبازشریف اور کلثوم نواز علاج کیلئے لندن میں جاتے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے گوجرانوالہ میں ممبرسازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا توپتہ نہیں لیکن خواجہ آصف کی جیل جانے کی باری ہے۔خواجہ آصف غیرملکی کمپنی سے 16لاکھ تنخواہ لے رہا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات