جاتی امراء میں سڑک کیوں بنوائی؟ نیب میں نوازشریف کی طلبی کا نوٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اپریل 2018 16:59

جاتی امراء میں سڑک کیوں بنوائی؟ نیب میں نوازشریف کی طلبی کا نوٹس
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل 2018ء) : نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کو21 اپریل کو طلب کرلیا ہے، نوازشریف نے بطور وزیراعظم 1998ء میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،نوازشریف کوجاتی امراء میں سڑک بنوانے پرطلب کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کو21اپریل کو طلب کرلیا ہے۔اعلامیہ نیب میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے بطور وزیراعظم 1998ء میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جاتی امراء میں سڑک بنوائی تھی۔ نوازشریف کے حکم سے بہت عوامی منصوبے بند کیے گئے جن سے مالی نقصان ہوا۔نوازشریف کے حکم پرسڑک کی چوڑائی 20سے 24فٹ کی گئی۔جس سے سڑک کی تعمیراتی اخراجات کی لاگت بڑھی۔نوازشریف پربھائی کے ساتھ ملکرذاتی فائدے حاصل کرنے کا الزام ہے۔ نیب نے نوازشریف کو21 اپریل کو3 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کردیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نوازشریف سے21اپریل کو دن 11بجے بجے پوچھ گچھ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :