Live Updates

عمران خان سےچیئرمین سینیٹ کی ملاقات،فاٹا اورپارلیمانی امورپرتبادلہ خیال

صادق سنجرانی کاچیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں حمایت پرعمران خان کا شکریہ،سینیٹ میں چیئرمین کےاصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اپریل 2018 16:46

عمران خان سےچیئرمین سینیٹ کی ملاقات،فاٹا اورپارلیمانی امورپرتبادلہ ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی،جس میں فاٹا کا خیبرپختونخواہ میں انضمام اورپارلیمانی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صادق سنجرانی نےچیرمین سینیٹ کےانتخاب میں حمایت پرعمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایوان بالا سےفاٹا بل کی منظوری درست سمت میں ایک قدم ہے۔ سینیٹ میں چیئرمین کےاصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کریں گے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فاٹا تک عدالتی دائرہ کارسے متعلق بل پر دستخط کردیئے۔ چیئرمین سینیٹ کی جانب سےبل صدرمملکت کوبھجوا دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات