چیئرمین سینیٹ نےفاٹا میں عدالتی دائرہ کارکےبل پردستخط کردیئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اپریل 2018 16:32

چیئرمین سینیٹ نےفاٹا میں عدالتی دائرہ کارکےبل پردستخط کردیئے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل 2018ء) : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فاٹا میں عدالتی دائرہ کارکے بل پر دستخط کردیئے،چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بل صدرمملکت کوبھجوا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فاٹا تک عدالتی دائرہ کارسے متعلق بل پر دستخط کردیئے۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سےبل صدرمملکت کوبھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں پارلیمانی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صادق سنجرانی نےچیرمین سینیٹ کےانتخاب میں حمایت پرعمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ایوان بالا سےفاٹا بل کی منظوری درست سمت میں ایک قدم ہے۔سینیٹ میں چیئرمین کےاصلاحاتی ایجنڈےکی حمایت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :