حجرہ شاہ مقیم،اٹھارہ لیسکو صارفین تکنیکی بنیادوں پر بجلی چور ی کرتے پکڑلئے گئے

محکمہ نے بھاری جرمانہ بل اور مقدمات کے اندران کے لیے مقامی پولیس کو رپورٹ کردی

جمعہ 13 اپریل 2018 15:11

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) اٹھارہ لیسکو صارفین تکنیکی بنیادوں پر بجلی چور ی کرتے پکڑے گئے،محکمہ نے بھاری جرمانہ بل اور مقدمات کے اندران کے لیے مقامی پولیس کو رپورٹ کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو نارتھ سب ڈویثرن کے لائن سٹاف نے راجووال فیڈر سے منسلکہ متعدد دیہات چیک کئے تو اٹھارہ بجلی صارفین جن میں گائوں دوڈی کا مبارک علی ،سرفراز ،منیر احمد ،سراج محمد ،حاضر خاں بلوچ ،علی شیر ،گائوں کھرل کلاں کاسجاد علی ،گھمن ،انور شاہ ، عبدالرحیم ،گائوںجھگیاں عظیم کا محمد امجد ،بارش علی شاہ چشتی شام دین دربار ،گائوں کوٹ ادمیر خان بہادرکا خادم حسین ،جہانگیر احمد نمبردار شامل ہیں مختلف تکنیکی طریقہ جات کاناجائز استعمال کرکے بجلی چور ی کرتے پائے گئے جن کو محکمہ نے بجلی چور ی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کیلئے لاکھوں روپے کے بھاری جرمانہ بل عائد کردیے اور مقامی پولیس کوبھی تحریر ی رپورٹ کردی گئی ،این این آئی کے مطابق تھانہ حجر ہ شاہ مقیم میں بجلی چوروں کیخلاف کاروائی شروع کردی گئی ۔