عدالتوں کے ذریعے عوامی قیادت نہیں چھینی جاسکتی،نوازشریف

عدالتی فیصلے انتقامی کاروائی ہیں،اسی قسم کے فیصلے کی توقع تھی،فیصلوں سے ظاہرہوتا ہے کہ ہدف میری ذات ہے۔قائد ن لیگ کا سپریم کورٹ کے فیصلے پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اپریل 2018 15:04

عدالتوں کے ذریعے عوامی قیادت نہیں چھینی جاسکتی،نوازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل 2018ء) :مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالتوں کے ذریعے عوامی قیادت نہیں چھینی جاسکتی،عدالتی فیصلے انتقامی کاروائی ہیں،اسی قسم کے فیصلے کی توقع تھی،فیصلوں سے ظاہرہوتا ہے کہ ہدف میری ذات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل ایف ون 62کے تحت تاحیات ناہلی کے فیصلے پراپنے ردعمل میں کہا کہ عدالتوں کے ذریعے عوام سے ان کی قیادت نہیں چھینی جاسکتی۔

کارکنان صبراور استقامت کا مظاہرہ کریں۔سیاسی انداز میں ہرچیز کا جواب دیں۔انہوں نے کہاکہ اسی قسم کے فیصلے کی توقع تھی۔عدالتی فیصلے انتقامی کاروائی ہیں۔فیصلوں سے ظاہرہوتا ہے کہ ہدف میری ذات ہے۔انہوں نے کہاکہ راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہی ہیں پہلے بھی ان رکاوٹوں کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔نواز شریف نے کارکنا ن کو ہدایت کی ہے کہ ووٹ کوعزت دوتحریک کاحصہ بنیں۔