پاکستان ایئر فورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں چینی فضائیہ کے سربراہ کی شرکت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 13 اپریل 2018 14:26

پاکستان ایئر فورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں چینی فضائیہ کے سربراہ کی شرکت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اپریل۔2018ء) پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی جس میں چینی فضائیہ کے سربراہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں دو سعودی کیڈٹس سمیت ایک سو نو گریجویٹس شامل ہیں۔مہمان خصوصی چینی فضائیہ کے سربراہ نے پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور بھی تقریب میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں چینی فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈنگ لے ہینگ نے کہا کہ پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت ان کے لیے اعزاز ہے۔پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں دو سعودی کیڈٹس سمیت ایک سو نو گریجویٹس شامل ہیں۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانےوالے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ کے جوانوں نے شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ بھی کیا۔ شاہینوں نے پیراجمپنگ کی ایسی مہارت دکھائی کہ حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :