نواز شریف نے جو بویا آج دونوں ہاتھ سے کاٹ رہے ہیں‘ ڈاکٹر طاہر القادری

عدالتی فیصلہ شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا،بدعنوانوں کاپارلیمنٹ میں داخلہ بند ہو جائیگا

جمعہ 13 اپریل 2018 14:23

نواز شریف نے جو بویا آج دونوں ہاتھ سے کاٹ رہے ہیں‘ ڈاکٹر طاہر القادری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 62 ون ایف کے تحت نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو بویا آج دونوں ہاتھ سے کاٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ لارجر بنچ نے متفقہ طور پر آئین کے اہم آرٹیکل کی تشریح کردی ہے، فیصلے سے بدعنوانوں کاپارلیمنٹ میں داخلہ بند ہو جائے گا، عدالتی فیصلہ شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

ذوالفقار علی بھٹو اور کرپٹ نواز شریف کے کیس میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جس کیس میں نااہل ٹولہ فریق نہیں تھا اس پر تنقید غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، بالآخر کرپٹ اور نااہل ہمیشہ کیلئے اپنے انجام سے دو چار ہو گئے، نااہل نواز شریف نے جو بویا آج دونوں ہاتھ سے کاٹ رہے ہیں۔