صومالیہ، اسپورٹس اسٹیڈیم میں بم دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

جمعہ 13 اپریل 2018 13:20

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) صومالیہ میں ایک فٹ بال میچ کے دوران ہوئے بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ دھماکہ بندرگاہی قصبے باراوے کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہوا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مقامی پولیس افسر محمد عدن نے حملے میں القاعدہ سے منسلک شدت پسند گروپ الشباب کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ صومالیہ میں کھیلوں کے کسی اسٹیڈیم میں بم دھماکا ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔