ابصار عالم نے ایسی کیا حرکت کی کہ چیف جسٹس نے عدالت سے نکل جانے کا حکم دے دیا؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 اپریل 2018 12:18

ابصار عالم نے ایسی کیا حرکت کی کہ چیف جسٹس نے عدالت سے نکل جانے کا حکم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل2018ء)چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے میڈیا کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد کے حوالے سے  کیس سماعت کی۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چئیرمین پیمرا ابصار عالم کے رویےپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عدالت سے نکل جانے کا حکم دے دیا تھا۔ کیس کی پچھلی سماعت میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا تھا کہ ابصار عالم نے بطور چئیرمین پیمرا ڈریکولین قوانین کی تجاویز پیش کی۔

(جاری ہے)

جس پر ابصار عالم عدالت میں کچھ کہنا چاہتے تھے تا ہم چیف جسٹس نے کہا میری میٹنگ ہے اس لیے مجھے جانا ہے ۔ہم اس کیس کی سماعت ڈھائی بجے کریں گے اور تب آپ کا موقف سنیں گے لیکن ابصار عالم اپنی بات کرنے پر بضد تھے۔اور انہوں نے چیف جسٹس کی بات پر دھیان دینے کی بجائے اپنی بات جاری رکھنے پر زور دیا۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ابصار عالم صاحب آپ اپنی ذات کے حوالے سے بہت حساس آدمی ہں۔آپ عدالت کی عزت نہیں کرتے۔آپ عدالت کو اس بات پر مجبور نہ کریں کہ آپ کو ضرورت سے زیادہ عزت دی جائے۔آپ فوری طور پر عدالت سے باہر نکل جائیں۔جس کے بعد ابصار عالم عدالت سے نکل گئے۔