قراقرم ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 13 اپریل 2018 11:20

قراقرم ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اپریل۔2018ء) قراقرم ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی، جبکہ خیبر میل کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کے انجن میں جہانیاں کے قریب آگ لگ گئی۔انجن میں آگ لگنے کے بعد قراقرم ایکسپریس کے ڈرائیور اور فائر مین نے چھلا نگ لگا کر اپنی جا ن بچائی۔ریلوے ذرائع کے مطابق 2 گھنٹے بعد متبادل انجن لگا کر ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر سکھر کے روہڑی اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3پر خیبر میل کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کے فوری بعد کرین طلب کرلی گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ریلوے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امدادی کارروائی مکمل ہونے میں 1 سے2گھنٹے لگ سکتے ہیں۔خیبر میل کراچی سے پشاور جارہی تھی جس کے مسافر اپنی منزل پر پہنچنے کے حوالے سے پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :