Live Updates

واجد ضیاء نے واضح کہا ہے کہ کوئی بھی کاغذ موجود نہیں جس سے ثابت ہوکہ اپنے بیٹے کی کمپنی سے محمد نواز شریف نے تنخواہ لی ہے،

مریم نواز کے حوالے سے ٹرسٹ ڈیڈ کے متعلق کسی گواہ نے یا کسی دستاویز پر یہ نہیں لکھا کہ یہ جعلی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی نہیں لکھا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کی بنیاد پر مریم نواز کو جے آئی ٹی میں بلایا جائے یا ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ہے اسکی تصدیق کرائی جائے،،محمد نوازشریف کو جن الزامات پر نکالا گیا ان میں ایک بھی ثابت نہیں ہوا،علی بابا 40چور والی کہانی واجد ضیاء عوام کو بتانی ہوگی ،یہ بات ایسے ختم نہیں ہوگی ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا ہے،عمران خان کے بنی گالہ گھر سے متعلق دستاویزات جعلی نکلیں،آصف زرداری سے متعلق نیب میں ریکارڈ غائب ہوگیا اور پرویز مشرف جیسے آمر کوملک سے جانے دیا گیالیکن کسی نے نہیں پوچھا اور نہ ہی کوئی نوٹس لیا ،عمران خان پہلے زرداری کو چور ڈاکو کہتے پھر آصف زرداری سے ہاتھ ملالیا،عمران خان تو چاہتے تھے ہم پہلا بجٹ بھی پیش نہ کرتے،عمران خان امپائر کی انگلی کا انتظار ہی کرتے رہے اور ہر سال بجٹ پیش ہوتا گیا ،آئندہ مالی سال کا بھی بجٹ پیش کریں گے جو عوام دوست ہوگا،پاکستان میں ہر بڑے منصوبے کی تختی پر مسلم لیگ ن اور محمد نواز شریف کا نام ہے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کہتے ہیں کہ محمد نواز شریف کے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے تو دن کم پڑ جائینگے،محمد نواز شریف کے اربوں روپے کے منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت نہیں ہے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا چترال پریس کلب کے نومتخب عہدیداراوں سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب

جمعرات 12 اپریل 2018 23:58

واجد ضیاء نے واضح کہا ہے کہ کوئی بھی کاغذ موجود نہیں جس سے ثابت ہوکہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ واجد ضیاء نے واضح کہا ہے کہ کوئی بھی کاغذ موجود نہیں جس سے ثابت ہوکہ اپنے بیٹے کی کمپنی سے محمد نواز شریف نے تنخواہ لی ہے،مریم نواز کے حوالے سے ٹرسٹ ڈیڈ کے متعلق کسی گواہ نے یا کسی دستاویز پر یہ نہیں لکھا کہ یہ جعلی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی نہیں لکھا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کی بنیاد پر مریم نواز کو جے آئی ٹی میں بلایا جائے یا ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ہے اسکی تصدیق کرائی جائے،،محمد نوازشریف کو جن الزامات پر نکالا گیا ان میں ایک بھی ثابت نہیں ہوا،علی بابا 40چور والی کہانی واجد ضیاء عوام کو بتانی ہوگی ،یہ بات ایسے ختم نہیں ہوگی ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا ہے،عمران خان کے بنی گالہ گھر سے متعلق دستاویزات جعلی نکلیں،آصف زرداری سے متعلق نیب میں ریکارڈ غائب ہوگیا اور پرویز مشرف جیسے آمر کوملک سے جانے دیا گیالیکن کسی نے نہیں پوچھا اور نہ ہی کوئی نوٹس لیا ،عمران خان پہلے زرداری کو چور ڈاکو کہتے پھر آصف زرداری سے ہاتھ ملالیا،عمران خان تو چاہتے تھے ہم پہلا بجٹ بھی پیش نہ کرتے،عمران خان امپائر کی انگلی کا انتظار ہی کرتے رہے اور ہر سال بجٹ پیش ہوتا گیا ،آئندہ مالی سال کا بھی بجٹ پیش کریں گے جو عوام دوست ہوگا،پاکستان میں ہر بڑے منصوبے کی تختی پر مسلم لیگ ن اور محمد نواز شریف کا نام ہے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کہتے ہیں کہ محمد نواز شریف کے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے تو دن کم پڑ جائینگے،محمد نواز شریف کے اربوں روپے کے منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سینٹر میں چترال پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب جب محمد نواز شریف ملک میں بطور وزیراعظم یا وزیراعلی آئے ہیں ہم نے بڑ ے بڑے منصوبے دیکھے ہیں ،اتنے بڑے منصوبوں کی تکمیل کے بعد جن کا افتتاح بھی ہوچکا ہے اس کے باوجود جوصندوق ان کے خلاف پیش کیے گئے ہیں ان میں ایک پائی کی کرپشن یا کمیشن ثابت نہیں ہوسکی ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں توانائی کی طلب کے مطابق پیداوار ہورہی ہے ۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جہاں جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ ہوگی ،جو صارفین بجلی کے بل ادا کرتے ہیں وہ بجلی چوری کا بوجھ کیوںبرداشت کریںبجلی چوری روکنے کیلئے بھی متعلقہ وزارت کام کر رہی ہے،صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی کہ جہاں جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل معاونت کریں۔

وزیر ممکلت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام تک سچائی پہنچانے کیلئے صحافی اپنے قلم سے کردار ادا کریں،آج کل نیب کے اندر جو جرح ہورہی ہے اس میں تین چار چیز یں واضح طور پر واجد ضیاء نے کہیں ہیں۔ اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لی ہے اس الزام پرواجد ضیاء نے کہاکہ کوئی بھی کاغذ موجود نہیں جس پر یہ لکھا ہو کہ محمد نواز شریف نے تنخواہ لی ہو ،کوئی بھی ایسی دستاویز موجود نہیں ہے جہاں سے یہ ثابت ہو کہ محمد نواز شریف نے تنخواہ لی ہو،تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کو جس اقامے کے الزام پر گھر بھیجا گیا اس پر عدالت میں سوال نہیں اٹھایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ واجد ضیاء نے ایک اور بات کہی کہ میں نے لندن میں اپنے کزن کو ساری انوسٹی گیشن کے لئے یہ کنٹریکٹ دیا ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ کتنے پیسے دیئے گئے تو ان کا جواب تھا کہ یہ میرا استحقاق ہے ،میں یہ نہیں بتائوں گا،یہ پاکستان کے لوگوں کی امانت اور پیسہ ہے ،واجد ضیاء کو یہ بتانا ہوگا کیونکہ یہ پبلک ڈاکومنٹ ہے ،آج نہیں تو کسی وقت ضرور بتانا پڑے گا ۔

وزیر مملکتب مریم اورنگزیک نے کہا کہ جرح کے دوران یہ بھی بتا یا گیا کہ40لوگوں نے تحقیقات میں حصہ لیا ،جب پوچھا گیا کہ کون تھے تو جواب دیا کہ ہم نہیں بتا سکتے تھے ،وہ کون تھے ،انکو کتنے پیسے دیئے گئے اور ٹرمز کیا تھے ،علی بابا 40چور والی کہانی واجد ضیاء کو عوام کو بتانی ہوگی ،یہ بات ایسے ختم نہیں ہوگی ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا ہے ۔

عوام یہ جاننا چاہتی ہے کہ ان کے وزیراعظم کے خلاف جو تحقیقات ہوئی ہے اس میں کون لوگ شامل تھے ،جب یہ پوچھا جائے کہ حسین نواز کی تصویر کیسے لیک ہوئی تو اس پر بھی کہا جاتا ہے کہ اس پر ہمارا استحقاق ہے۔انہوں نے کہا کہ 70سالوں سے پاکستان کے منتخب وزراء اعظم کے ساتھ جو ہوتا آیا ہے وہ اب نہیں ہونا چاہیے ،عوام جس کو ووٹ دیتی ہے اسی طرح اس شخص کی بھی عزت ہونی چاہیے ۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اثاثوں سے زائد آمدن پر کیس بنایا گیا تھا اورمحمد نواز شریف کے والدجو اسکے والد اس وقت کاروبار کرتے تھے، دوسری جانب عمران خان اپنے گھر سے متعلق جعلی دستاویز جمع کراتے ہیں تو اسکے بارے میں کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی ،یہ روائیت ختم ہونی چاہیے، زرداری کی نیب کے اندر دستاویزات گم ہوجاتی ہیں اورآمریت پرویز مشرف کو باہر بھجوادیا جاتا ہے ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں جارہے ہیں ،پاکستان کے عوام خدمت کے عوض ووٹ دینا چاہتے ہیں تو عمران خان کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ بجٹ پیش نہیں کرنے دیں گے ،عمران خان کہتے ہیں کہ 29اپریل کو ریلی نکالوں گا ،مگر وہ خود بنی گالہ میں بیٹھ جائیں گے اورلوگوں کو سڑکوں پر کھڑا کرینگے ،عمران خان جو مرضی کریں ہم ضرورعوام دوست بجٹ پیش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کے جو ایم پی اے بکے ہیں ان کو پارٹی سے کیوں نہیں نکال رہے،آصف زداری کے ساتھ ہاتھ ملایا پہلے خود ان کو چور اور ڈاکو کہتے رہے پھر ہاتھ ملا کر سینٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے ووٹ دیا،کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی کارکردگی پر نظر ڈالیں،یہ دوغلی پالیسی اورجھوٹ عوام جان چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب میں اعلیٰ معیار کے منصوبے قائم اور صوبے کو رول ماڈل بنادیا ہے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے چترال پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ چترال پریس کلب کے عہدیداران سے حلف لے رہیں ہوں جو میرے لئے باعث افتخار ہے ۔انہوں نے کہا کہ چترال ایک خوبصورت خطہ ہے،ہزاروں سیاح جاتے ہیں،پاکستان میں آنے والے سیاح صرف چترال کا نام سن کر آتے ہیں،ملکی سیاحت کے شعبے میں چترال کا بہت بڑا نام ہے۔

ماضی میں چترال کئی ماہ تک ملک کے دوسرے علاقوں سے کٹ جاتا تھا،موسمی حالات کی وجہ سے چترال کے کٹ جانے والے مسائل کو حل کیا،موجودہ حکومت نے لواری ٹنل تعمیر کرکے چترال کے لوگوں کا رابطہ ہمیشہ کیلئے بحال کیاہے ۔لواری ٹنل کی تکمیل کا اعزاز بھی موجودہ حکومت کے سر ہے،لواری ٹنل منصوبہ1960سے زیر التواتھا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے چترال میں کئی فلاحی منصوبے شروع کیے،چترال محمد نواز شریف کے دل کے بہت قریت تھا وہ سمجھتے تھے کہ مقامی آبادی کے تمام مسائل کا حل ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کی لئے جو قربایناں صحافیوں نے دیں وہ ناقابل فراموش ہیں،جمہوریت کی بالادستی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میںصحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 18سال بعد صحافتی برادری کے لئے 8ویں ویج بورڈ کا اعلان کیا گیا ہے ،ویج بورڈ تشکیل کے بعد صحافیوں کی کنٹریکٹ پر ملازمت سمیت دیگر مسائل حل ہو جائیں گے یہ ہی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا بھی ویژن ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ہائوسز میں جدید کیمروں کی طرح صحافیوں بھی انشورڈ ہونے چاہیں تا کہ کسی بھی قسم کے نقصان پر ان کا بھی ازالہ ہوسکے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات