مقبوضہ وادی کی آ صفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیخلاف بالی وڈ ستارے بھی میدان میں آ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 اپریل 2018 23:18

مقبوضہ وادی کی آ صفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیخلاف بالی وڈ ستارے بھی ..
سری نگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اپریل 2018 ء ):مقبوضہ وادی کی آ صفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیخلاف بالی وڈ ستارے بھی میدان میں آ گئے۔تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے مقبوضہ کشمیر میں کمسن بچی آصفہ کو زیادتی کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی۔مقبوضہ وادی کی آ صفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیخلاف بالی وڈ ستارے بھی میدان میں آ گئے۔

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہآصفہ کی بے حرمتی اور قتل شیطانیت کی بد ترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا آصفہ کی بے حرمتی اور قتل پر میرا دل رو رہا ہے یہ انسانیت کی توہین ہے۔جبکہ سنجے دت کا کہنا تھا کہ آصفہ کی بے حرمتی اور قتل،ہمارا معاشرہ ناکام ہو چکا ہے،میں غصے سے بھرا ہوں۔شاہ رخ نے اس پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ کی بے حرمتی اور قتل پر انصاف میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔پریانکا چوپڑا نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آصفہ جیسے کتنے بچوں کوسیاسی اورمذہبی مفادات کی بھینٹ چڑھایاجائیگا۔یاد رہے کہ آصفہکے قتل کے بعد ہر جانب سے اس بہیمانہ حرکت کی مذمت کی جا رہی ہے۔