Live Updates

مملکت بحرین میں تحریک انصاف پاکستان کی تاسیس و تنظیم نو

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 اپریل 2018 23:17

مملکت بحرین میں تحریک انصاف پاکستان کی تاسیس و تنظیم نو
بحرین، احمد امیر پاشا - نمائندہ خصوصی  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔

(جاری ہے)

12 اپریل2018ء) عمران خان اپنے صاف شفاف سیاسی نظریات کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ترین عوامی رہنما کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، ان کی دلیرانہ قیادت کی وجہ سے پی ٹی آئی پاکستان ہی کی نہیں جنوبی ایشیا کی ایک بڑی سیاسی قوت کے طر ہر ابھر کر سامنے آئی ہے.

اوور سیز پاکستان خاص طور پر مملکت بحرین میں پی ٹی آئ عددی اعتبار سے ایک نمایاں سیاسی قوت بن چکی ہے، یہاں موجود پاکستان عمران خان کے انقلابی نظریات کو پاکستان کی ترقی اور بقا کی ضمانت سمجھتے ہیں. اس حوالے بحرین کے پاکستانی نوجوان وطن عزیز کے استحکام کے لئے پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق سیاسی اور نظریاتی جدوجہد میں. مصروف ہیں.
بحرین میں پی ٹی آئ کی تنظیم و تاسیس کے لئے لاہور سے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما اور علامہ اقبال کے نواسے ولید اقبال 26 اور 27 اپریل 2018 کو دو روزہ دورے پر بحرین آ رہے ہیں.

ان کی آمد پر بحرین کی پی ٹی آئ قیادت پاکستان تحریک انصاف بحرین چیپٹر کی یوم تاسیس کے لئے ایک شاندار تقریب منعقد کر کے پاکستان کی اس مقبول ترین سیاسی جماعت کو مملکت میں تنظیمی بنیادوں پر فعال کیا جائے گا. مصدقہ ْذرائع کے مطابق تحریک انصاف بحرین کے نوجوان ورکر میاں محمد شبیر کو تحریک انصاف بحرین کے کووارڈینیٹر کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی.

میاں محمد شبیر بے پناہ سیاسی اور قومی شعور رکھنے والے انصافین ہیں، وہ بحرین کے پاکستانی سیاسی حلقوں میں اپنے نظریاتی اخلاص اور حب الوطنی کے قابل تعریف جذبے کی وجہ سے بہت عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں. میاں محمد شبیر اور ان کے متحرک نظریاتی دوست پاکستان کے آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے لئے بحرین سے اکثریتی ووٹ حاصل کرنے کے لئے دن رات متحرک ہیں. ولید اقبال کی آمد پر بحرین میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے علاوہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے حوالے سے بھی اہک شایان شان تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا. ان تقریبات کی جگہ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات