سپریم کورٹ (کل) آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے تعین کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنائے گی

جمعرات 12 اپریل 2018 23:57

سپریم کورٹ (کل) آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے تعین کے حوالے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) سپریم کورٹ (کل) جمعہ کوگیارہ بجے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے تعین کے حوالے سے محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنائے گی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل چاررکنی بنچ فیصلہ سنائے گا۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم کی آئین کی آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی کی28 جولائی 2017ء کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نااہلی کی مدت کے تعین کیلئے مختلف13 درخواستیں دائر کی گئی تھیں ، جن کی سماعت کیلئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دریں آثناء گزشتہ سال ہی15 دسمبر کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد اس حوالے سے بحث کا آغاز ہوا کہ آیا متعلقہ افراد کو تاحیات نااہل کیا گیا ہے یا یہ نااہلی کسی مخصوص مدت کیلئے ہے تمام درخواستوں میں استدعا کی گئی تھی کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا قانون ختم کرکے اس کی مدت کا تعین کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت میں درخواست گزاروں کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 14فروری کوفیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :